مارس سیکورٹی کمپنی کے خلاف لیبر ڈپارٹمنٹ کی کارروائی، پہلا نوٹس جاری
حب(بولونیوز) لیبر ڈپارٹمنٹ نے مارس (MARS) پرائیوٹ سیکورٹی کمپنی کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پہلا نوٹس جاری کردیا۔ یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا جب چند روز قبل صحافی نظام بگٹی کی جانب سے کمپنی میں ہونے والی مبینہ ناانصافیوں، کم تنخواہوں، لیبر قوانین کی خلاف ورزی اور ملازمین کے بنیادی حقوق سلب کیے جانے کی خبر منظرعام پر آئی تھی۔
لیبر ڈپارٹمنٹ نے رپورٹ پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کمپنی سے ملازمین کے واجبات، سوشل سیکیورٹی، قانونی حقوق اور دیگر لیبر سہولیات سے متعلق وضاحت طلب کرلی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون کے مطابق ملازمین کو تمام بنیادی حقوق فراہم کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ بلوچستان ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوٹ (BESSI) بھی جلد ہی مارچ سیکورٹی کمپنی کے خلاف کارروائی شروع کرے گا تاکہ ملازمین کو مکمل قانونی تحفظ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔


