بھارت میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے مائیکروسافٹ کی ریکارڈ سرمایہ کاری
نئی دہلی(بولونیوز) ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی مائیکروسافٹ نے بھارت میں مصنوعی ذہانت (AI) کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ساڑھے 17 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری ایشیا میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ جدید ترین اے آئی ڈیٹا سینٹرز، کلاؤڈ انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی ہبز کی تعمیر کے ذریعے بھارت کو خطے کا انتہائی اہم ٹیکنالوجی مرکز بنایا جائے گا۔
کمپنی کے اعلیٰ حکام کے مطابق یہ سرمایہ کاری بھارت میں اے آئی انقلاب کو تیز کرے گی، ٹیک انڈسٹری میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ڈیجیٹل معیشت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔


