ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، حالات کنٹرول سے باہر ہوجائیں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(بولونیوز) تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے حکومت اور اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک مائنس کی کوشش کی گئی تو پھر “کوئی بھی مائنس نہیں بچے گا“ اور حالات کسی کے بھی کنٹرول میں نہیں رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال انتہائی افسوس ناک اور تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ “بس بہت ہو گیا، اب اس طرزِ عمل کو ہرگز قبول نہیں کیا جا سکتا۔”

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی مسلسل پریس کانفرنسز کر رہی ہے مگر ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروائی جا رہیں؟ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ قانونی حقوق کے تحت ملاقاتوں کی فوری اجازت دی جائے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی انتقام کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم ہے اور ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *