اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں شرجیل میمن و دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد

کراچی(بولونیوز) اینٹی کرپشن کورٹ کراچی نے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن، ان کی والدہ، اہلیہ اور دیگر ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں فردِ جرم عائد کر دی۔

عدالتی کارروائی کے دوران شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے کیس میں مجموعی طور پر سات گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 ارب 27 کروڑ روپے سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنائے، جب کہ ہنڈی حوالے کے ذریعے خطیر رقم بیرونِ ملک بھجوانے کا الزام بھی عائد ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *