پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،17 لاکھ 64 ہزار لیٹرایرانی ڈیزل اسمگلنگ ناکام

کراچی/بلوچستان(بولونیوز)پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 17 لاکھ 64 ہزار 615 لیٹر سے زائد غیر قانونی ڈیزل برآمد کرلیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق یہ کارروائیاں بلوچستان کے مختلف علاقوں—گوادر، پسنی، اوتھل—کی سڑکوں پر قائم چیک پوسٹوں اور سمندر کے راستے کی چیکنگ کے دوران کی گئیں۔
کارروائی میں 17 لاکھ 46 ہزار 615 لیٹر ڈیزل زمینی راستے سے جبکہ 18 ہزار لیٹر سمندر کے راستے سے برآمد کیا گیا۔

کوسٹ گارڈز کے مطابق ایرانی ڈیزل کراچی سمگل کیا جا رہا تھا، جسے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے برآمد کر کے ٹرکوں اور آئل ٹینکر سمیت اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ضبط شدہ ڈیزل اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت تقریباً 487.03 ملین روپے بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ خصوصاً ڈیزل، منشیات اور دیگر ممنوعہ اشیاء کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *