معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)گیمنگ ایپ، سائبر کرائم اور دیگر الزامات کے مقدمات میں مطلوب معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی۔

عدالتی حکم کے مطابق دونوں شخصیات کو کل اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت گرفتار نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ عدالت نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں سوشل میڈیا شخصیات پر مختلف نوعیت کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں جن میں گیمنگ ایپ کے ذریعے مالی بے ضابطگیوں اور سائبر کرائم سے متعلق الزامات شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *