لیڈی کانسٹیبل پر فائرنگ، پولیس کا کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتار

نواب شاہ(بولونیوز)لیڈی پولیس اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پولیس فورس پر حملہ قرار دیا ہے۔

ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے زخمی لیڈی کانسٹیبل کی عیادت کی اور واقعے کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے معاملہ ذاتی رنجش کا ہو یا کوئی اور تنازعہ، باوردی اہلکار پر فائرنگ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ گرفتار ملزمان سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے فورس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *