سعودی عرب اور قطر کے درمیان ریل منصوبے کا معاہدہ طے، ریاض اور دوحہ مزید قریب

ریاض/دوحہ(بولونیوز) سعودی عرب اور قطر کے درمیان خطے کے اہم ترین سفری منصوبے کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کو 785 کلومیٹر طویل الیکٹرک ریل کے ذریعے آپس میں جوڑا جائے گا۔

حکام کے مطابق جدید ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے ریاض اور دوحہ کے درمیان سفر کا دورانیہ ڈرامائی طور پر کم ہو کر صرف 2 گھنٹے رہ جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سیاحت اور عوامی روابط میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

یہ منصوبہ خلیجی خطے میں سفری سہولیات کو نئی جہت دینے کے ساتھ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *