انسانی حقوق کے عالمی دن پر ریلی، بلاامتیاز حقوق کی فراہمی کے عزم کا اعادہ

نواب شاہ(بولونیوز)انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے شہید بینظیر آباد میں محکمہ ہیومن رائٹس کی جانب سے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق سے روشناس کرانا تھا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر صدام حسین چانڈیو نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صنفی مساوات، آزادیِ اظہار اور کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لیے کیے گئے قانون سازی کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ریلی میں محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *