پشاور میں پی ٹی آئی جلسے سے واپسی پر گاڑی حادثہ، ایک کارکن جاں بحق

پشاور(بولونیوز)رنگ روڈ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی کے دوران کارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی الٹنے سے ایک پارٹی کارکن زندگی کی بازی ہار گیا اور تین کارکن زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلسے سے واپسی کے دوران پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ پارٹی کے لیے دکھ کا باعث ہے۔ ان کے مطابق حادثے میں ایک کارکن جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *