سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(بولونیوز)مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو کر 443 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا بھی 1372 روپے اضافے کے بعد 380 ہزار 454 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 30 روپے بڑھ کر 6102 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے اور فی اونس سونا 16 ڈالر مہنگا ہو کر 4214 ڈالر کا ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *