چنیسر گوٹھ میں پولیس اہلکاروں کی من مانی، چیکنگ کے نام پر شہری پریشان

کراچی(بولونیوز)چنیسر گوٹھ کے مکینوں نے علاقے میں تعینات محمودآباد تھانے کے پولیس اہلکاروں کے رویے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ شہریوں کے مطابق پولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں اور گلیوں میں عام افراد کو روک کر بلا وجہ پوچھ گچھ، بار بار شناخت طلب کرنے اور موبائل فون چیک کرنے میں مصروف رہتے ہیں، جس سے علاقے کے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے اس رویّے کا کوئی واضح قانونی جواز یا وجہ نہیں بتائی جاتی، جس کے باعث شہری خود کو غیر محفوظ اور ہراساں محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

“پولیس والوں نے ہر دوسرے شخص کو روکنے کا معمول بنا رکھا ہے، جس سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔”
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چنیسر گوٹھ میں پولیس کی مبینہ بلاجواز کارروائیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور عوام کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *