کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی پر روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات معطل کر دیں

اسلام آباد(بولونیوز) کروڑوں روپے کی واجب الادا ادائیگی نہ ہونے پر روس نے پاکستان پوسٹ کی بین الاقوامی خدمات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی وزیرِ مواصلات کے مطابق روس کی جانب سے پاکستان پوسٹ کی سروسز پر یہ پابندی اگست 2025 سے مؤثر ہوگی۔

وزیرِ مواصلات نے بتایا کہ روسی حکام طویل عرصے سے مطلوبہ مالی ادائیگیوں کا تقاضا کر رہے تھے، تاہم رقم کی عدم ادائیگی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ مواصلات اس مسئلے کے حل کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور روسی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ خدمات جلد بحال کی جا سکیں۔

پاکستان پوسٹ کی سروسز کی معطلی کے بعد روس کے لیے ڈاک، پارسل اور دیگر ڈاکیومنٹس بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا۔ حکام کے مطابق اگر ادائیگی کا معاملہ جلد حل نہ ہوا تو پابندی برقرار رہ سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *