ٹارگٹ سے اوپر پیسے جمع کر لیے تو وہ سندھ کے پاس رہنے چاہئیں

کراچی(بولونیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سیلز ٹیکس کلیکشن کیلئے تیار ہے سندھ اور بلوچستان ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کر چکے ہیں۔

کراچی میں این آئی سی وی ڈی اسپتال کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس سیلزٹیکس جمع کرنے کا ریکارڈ موجود ہے سندھ سیلزٹیکس آن سروس جمع کرنے کیلئے تیار ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق کے اور بھی ٹیکس اکٹھےکر سکتے ہیں وفاق ٹارگٹ دے اور ہم پورا نہ کر سکیں تو اپنے حصے سے وفاق کو پیسے دے سکتے ہیں، ٹارگٹ سے اوپر پیسے جمع کر لیے تو وہ سندھ کےپاس رہنے چاہئیں ٹارگٹ سے اوپر پیسے جمع کرنے پر سندھ کے عوام پر خرچ ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلا وزیراعظم شہرشہر جا کر کہتا تھا وفاق دیوالیہ ہو گیا ہے کچھ وزرا دوسرے صوبوں سے اختیار اور وسائل لینا چاہتے ہیں،18ویں ترمیم کے بعد ہم نےثابت کر دیا ہےکہ ہم وفاقی حکومت سے بہتر یہ ادارہ چلا سکتے ہیں مالی وسائل صوبوں کو دینا غلطی نہیں تھی اس کی مثال این آئی سی وی ڈی ہے، سائبرنائف کا مہنگا ترین علاج کراچی میں مفت ہوتا ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ لوگوں کو اچھاعلاج فراہم کر رہے ہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت تعلیم میں بھی کام ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *