ن لیگ کا سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی نشست عابد شیر علی کو دینے کا فیصلہ

لاہور(بولونیوز)مسلم لیگ (ن) نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست عابد شیر علی کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں مرحوم عرفان صدیقی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خالی نشست پر نئے امیدوار کے نام پر غور کیا گیا۔

پارٹی قیادت نے اتفاقِ رائے سے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی منظوری دی۔ عابد شیر علی جلد باقاعدہ طور پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ عرفان صدیقی کی رحلت کے بعد خالی ہونے والی نشست کے لیے پارٹی قائدین کے درمیان مشاورت جاری تھی جو اب اختتام پذیر ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *