ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے نیب کے ریڈار پر، 30 سال سے الاٹیز کو قبضہ نہ دینے پر اہم پیش رفت

کراچی(بولونیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے خلاف ازخود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

نیب کو موصول متعدد شکایات میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ نئی ملیر ہاؤسنگ اسکیم ون اور ہاکس بے اسکیم 42 کے الاٹیز گزشتہ 30 سال سے دربدر ہیں۔ شکایات کے مطابق مکمل ادائیگیوں کے باوجود تین دہائیوں سے الاٹیز کو قبضہ فراہم نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب کراچی نے ابتدائی جائزے کے بعد سندھ سیکریٹریٹ کی اسکرٹنی کمیٹی سے معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ نیب نے اپنے مراسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ رپورٹ نیب آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت طلب کی گئی ہے۔

خط میں متعلقہ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 60 روز کے اندر اپنی رپورٹ نیب کو جمع کرائے تاکہ آئندہ قانونی کارروائی کا تعین کیا جا سکے۔

نیب کی کارروائی کو الاٹیز نے دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *