سالوں سے کھدا یونیورسٹی روڈ حادثات اور اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، ترجمان ایم کیو ایم
کراچی(بولونیوز)مین ہول میں گر کر کمسن بچے کی ہلاکت کے دردناک واقعے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق سالوں سے کھدا ہوا یونیورسٹی روڈ حادثات اور اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، جو صوبائی حکومت اور نام نہاد مقامی انتظامیہ کی سنگین بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت واقعے کی شفاف تحقیقات کرے اور متاثرہ خاندان کی داد رسی کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی محض بیانات اور ڈھنڈورا پیٹنے میں مصروف رہتی ہے، جبکہ عملی کارکردگی صفر ہے۔
ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق 9 ٹاؤنز میں اپنے چیئرمینز ہونے کے باوجود جماعت اسلامی ذمہ داری لینے سے گریزاں ہے، اور بلیم گیم کرنا ان کی منافقت کو بے نقاب کرتا ہے۔


