شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے بینک اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا عدالتی حکم
راولپنڈی(بولونیوز)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں فریز کیے گئے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے چار بینک اکاؤنٹس کو ڈی فریز کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے یہ فیصلہ علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد سنایا۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے دوران درج ہونے والے کیس میں شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے کچھ بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا گیا تھا، جس پر انتظامیہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم جاری کیا۔
ادارے کے ترجمان کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد معمول کے مالی امور بحال ہو جائیں گے۔


