المنظر پل سے چھلانگ لگا کر خاتون نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
لاہور(بولونیوز) المنظر پل پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نامعلوم خاتون نے مبینہ طور پر پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔عینی شاہدین کے مطابق خاتون رکشے میں پل تک آئی تھی اور رکشہ روک کر اچانک نیچے چھلانگ لگادی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور خاتون کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی۔
ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کو شناخت کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


