ہانگ کانگ میں لگنے والی آگ سے متاثرہ افراد کی فہرست جاری 44 افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ
ہانگ کانگ(بولونیوز)ایک کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں بڑی آگ لگنے سے 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 29 زخمی ہیں۔ ہلاکتوں میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے۔
آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اور متعدد افراد عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق 279 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 700 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
8 بلاکس پر مشتمل اس رہائشی کمپلیکس میں تقریباً 5 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔


