سندھ کا ریکارڈ 1.018 ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اعلان
کراچی(بولونیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ترقیاتی پورٹ فولیو کے جائزہ اجلاس میں صوبے کے ریکارڈ 1.018 ٹریلین روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کی گئیں۔
اہم منصوبے اور پیشرفتیں:
کراچی کے پانی اور نکاسی آب کے لیے 85.5 ارب روپے مختص
کورنگی کازوے سمیت متعدد اہم ٹرانسپورٹ منصوبے تکمیل کے قریب
سیلاب متاثرین کے لیے 6.5 لاکھ مکانات تقریباً مکمل
2.25 لاکھ ہیکٹر پر مینگرووز بحالی سے 14.7 ملین ڈالر آمدن
وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے۔


