پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین، جرمانوں میں 300 فیصد اضافہ
لاہور (بولونیوز) پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر نئے جرمانے متعارف کرا دیے۔ تیز رفتاری پر موٹرسائیکل پر 2 ہزار اور کار پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک سگنل توڑنے پر کاروں کے جرمانے 5 ہزار سے 15 ہزار روپے تک ہوں گے۔
اوور اسپیڈنگ پر جرمانوں میں 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ چالان دستاویز اب مکمل طور پر الیکٹرانک ہوگی اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے کے لیے سیٹ بیلٹ لازمی ہوگی۔



