ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جعلی ویزوں پر بیرونِ ملک جانے والے 8 مسافر گرفتار
کراچی(بولونیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزے کی آڑ میں بیرونِ ملک ملازمت کے لیے جانے والے 8 مسافروں کو روک لیا۔ حکام کے مطابق مسافروں نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملائیشیا کا وزٹ ویزا حاصل کیا تھا اور وہ فلائٹ نمبر D7-109 کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹس…
ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا،، بین الاقوامی کالز بحال
تہران(بولونیوز)ایران میں دو ہفتوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ رک گیا ہے، جس کے بعد ملک میں حالات بتدریج معمول کی جانب لوٹنے لگے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق احتجاج کے خاتمے کے بعد بین الاقوامی فون کالز بحال کر دی گئی ہیں، تاہم انٹرنیٹ سروس بدستور معطل ہے۔ ایک امریکی انسانی حقوق تنظیم نے…
سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ
لاہور(بولونیوز) پنجاب حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق آئندہ سرکاری محکموں کے لیے صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی، تاہم فیلڈ ڈیوٹی…
صدر میں پتھارے ہٹانے پر ریڑھی بانوں کا ٹریفک پولیس افسر پر تشدد، مقدمہ درج
کراچی(بولونیوز)شہر قائد کے علاقے صدر میں پتھارے ہٹانے کے دوران دو ریڑھی بانوں نے ٹریفک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس افسر جیسے ہی…
نارتھ ناظم آباد کے فتح پارک سے لاپتہ 4 سالہ بچے کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا
کراچی(بولونیوز)نارتھ ناظم آباد میں قائم فتح پارک سے لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے انس کا تین روز گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس نے بچے کے مبینہ اغواء کا مقدمہ تھانہ حیدری میں درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چار سالہ انس 11 جنوری بروز اتوار اپنے…
ناجائز تعلقات چھپانے کے لیے سوتیلی ماں نے سات سالہ بچی قتل کر دی
گوجرانوالہ(بولونیوز)تحصیل کامونکی کے علاقے حبیب پورہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے داماد کے ساتھ ناجائز تعلقات کو چھپانے کے لیے اپنی سات سالہ سوتیلی بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نگینہ بی بی کے داماد عثمان کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ شوہر کی…
پی آئی اے کا تاریخی اشتراک: کینیڈا اور برطانیہ میں ہوائی اور ریل کے سفر کی سہولت
کراچی(بولونیوز)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ تاریخی اشتراک قائم کیا ہے، جس کے تحت مسافروں کو ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ریل سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پی آئی اے کی پروازوں سے ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر اب وہاں کی پارٹنر ریل سروس…
وفاقی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال کی توسیع، عمر 60 سے بڑھا کر 63 سال کر دی گئی
اسلام آباد(بولونیوز)حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب وہ ملازمین جن کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال تھی، انہیں 63 سال تک ملازمت جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ یہ فیصلہ فنانس ڈویژن/اسٹیبلشمنٹ کے مراسلہ نمبر 2025/529-A-5-Est کی روشنی میں اور حکومت کی…
قومی پیغام امن کمیٹی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات، قومی بیانیے کے فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی
راولپنڈی(بولونیوز)قومی پیغام امن کمیٹی کی ٹیم نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں قومی بیانیے کے فروغ اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کے…
ٹینکرزاورہائیڈرنٹس کےذریعے پانی کی فراہمی بند ، شہری لائنوں سے پانی حاصل کریں گے
کراچی(بولونیوز)شہر میں پانی کی فراہمی کےنظام میں بڑی تبدیلی کافیصلہ کیا گیا ہے۔ کے ایم سی حکام کے مطابق کراچی میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم بند کر دی جائے گی اور شہریوں کو لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کو ہدایت کی…


