پاکستان
ای چالان کے خلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کردیے
کراچی(بولونیوز) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری کیے جانے والے ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں سڑکوں کا انفراسٹرکچر تباہ حال ہے اور ٹریفک سگنلز مکمل طور پر فعال نہیں ہیں،…
جناح ایئرپورٹ کراچی میں جدید اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن کی تعمیر کا آغاز
کراچی(بولونیوز)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں جدید ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور فائر اسٹیشن کے تعمیراتی منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ایئرپورٹ کی فضائی ٹریفک مینجمنٹ، سیفٹی اور کارکردگی کو بین الاقوامی معیار پر لانا ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن 6 ماہ میں مکمل ہوگا، جس کے بعد…
سرکاری مقامات پر سیاسی اجتماعات پر پابندی
پشاور(بولونیوز)ہائیکورٹ نے سرکاری مقامات اور تعلیمی اداروں میں تمام سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالت نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں واضح کیا کہ سرکاری احاطوں کے استعمال کی ذمہ داری متعلقہ افسران کی ہے۔
آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے دو فیصلے کالعدم قرار دے دیے
کراچی(بولونیوز)آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے گندم کے کوٹا اور انکم ٹیکس کے معاملات سے متعلق دو فیصلے کالعدم قرار دے دیے ہیں۔ جسٹس باقر نجفی نے واضح کیا کہ پالیسی بنانا اور اس کا اعلان کرنا ایگزیکٹو کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے ان معاملات میں سٹے آرڈرز بھی کالعدم کر دیے ہیں۔
کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار
کراچی(بولونیوز)آج تیز اور ٹھنڈی خشک ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جو نومبر کے حوالے سے نمایاں طور پر خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔ ہواؤں کے باعث سردی کے احساس میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب، آن لائن فوڈ رائیڈرز کو بھی وارننگ جاری
کراچی(بولونیوز)ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کردیے گئے جب کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آن لائن فوڈ رائیڈرز کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق کراچی میں 13 ہزار ہیوی وہیکلز میں ٹریکر نصب کردیے ہیں اور باقی 13 ہزار دیگر ہیوی وہیکلز میں ٹریکر کی…
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت.گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید
خیبرپختونخوا(بولونیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت.گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) خان زیب کے مطابق دہشت.گردوں نے قاضی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر قریبی پہاڑ سے حملہ کیا۔ انہوں نے بتایاکہ پولیس کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے…
سندھ کا ریکارڈ 1.018 ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا اعلان
کراچی(بولونیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت ترقیاتی پورٹ فولیو کے جائزہ اجلاس میں صوبے کے ریکارڈ 1.018 ٹریلین روپے کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ اہم منصوبے اور پیشرفتیں: کراچی کے پانی اور نکاسی آب کے لیے 85.5 ارب روپے مختص کورنگی کازوے سمیت متعدد اہم ٹرانسپورٹ منصوبے تکمیل کے قریب…
ایف آئی اے لاہور کا بینکنگ فراڈ کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ
لاہور(بولونیوز)ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور نے کمرشل بینکنگ سرکل کی میٹنگ میں تفتیشی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے تحقیقات میں جدید فورینزک ٹیکنیک اور ڈیجیٹل تجزیہ کے استعمال پر زور دیا۔ اہم ہدایات: بینکوں کے ساتھ کوآرڈینیشن مضبوط بنائی جائے میگا فراڈ کیسز میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی…
منشیات اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، 188 کلو گرام چرس برآمد
کراچی(بولونیوز)پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات کی سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلو گرام چرس برآمد کر لی جس کی مارکیٹ ویلیو کا تخمینہ پچپن کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے ۔مصدقہ اطلاعات پر کسٹمز حکام نے کرخیرا چیک پوسٹ پر ایک کنٹینر والی گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو…


