انٹرنیشنل نیوز
لندن میں فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ گرفتار
لندن(بولونیوز) ماحولیاتی تحفظ کے لیے عالمی سطح پر معروف کارکن گریٹا تھنبرگ کو لندن میں فلسطین کے حق میں احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ گریٹا تھنبرگ نے احتجاج میں ایک پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ وہ فلسطین کے حق میں کام کرنے والے قیدیوں کے ساتھ کھڑی ہیں…
میزائل پروگرام دفاعی مقصد کے لیے، مذاکرات کا کوئی معاملہ نہیں
تہران(بولونیوز)ایران کی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ملک کا میزائل پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اس پر کسی قسم کے مذاکرات کا معاملہ نہیں ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں دشمن کو حملے کے خیال…
اسپتالوں میں دواؤں کی شدید قلت، ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں
غزہ(بولونیوز) غزہ میں دواؤں اور طبی سامان کی شدید قلت کے باعث اسپتالوں میں زیرِ علاج ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ غزہ کے محکمۂ صحت کے مطابق ضروری ادویات کی کمی کے سبب مریضوں کا علاج بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ محکمۂ صحت نے بتایا کہ لیبارٹری ٹیسٹس اور بلڈ…
پاپوانیو گنی شدید زلزلے سے لرز اُٹھا، شدت 6.4 ریکارڈ
پاپوا نیو گنی(بولونیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 108 کلومیٹر…
بنگلہ دیش، طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی کے قاتلوں کی شناخت ہو گئی
ڈھاکا(بولونیوز)حسینہ واجد کے خلاف چلنے والی طلبہ تحریک کے رہنما عثمان ہادی کے قتل میں ملوث دو افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔ شریف عثمان ہادی، جو شیخ حسینہ واجد کی مطلق العنان حکومت کے خلاف طلبہ کی ملک گیر تحریک کے صفِ اول کے رہنماؤں میں شامل تھے، ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے…
ایپسٹین فائلز میں بل کلنٹن کی تصاویر دیکھ کر دکھ ہوا، ٹرمپ
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپسٹین فائلز میں بل کلنٹن کی تصاویر دیکھنے پر دکھ کا اظہار کیا۔ صدر ٹرمپ نے پیر کو محکمہ انصاف کی طرف سے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے اجرا پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ایپسٹین فائلز میں تصاویر کی بنیاد پر کئی افراد…
پاکستان کو امریکی خارجہ پالیسی میں فوقیت حاصل، “انڈیا فرسٹ” دور ختم
واشنگٹن(بولونیوز)امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں اہم تبدیلیوں کی نشاندہی کی ہے۔ جریدے کے مطابق ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان کے حوالے سے امریکی سوچ میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے، اور سابقہ “انڈیا فرسٹ” پالیسی کا دور ختم ہو چکا ہے۔ امریکی تجزیہ کاروں نے سال 2025 کو…
سعودی وزیر دفاع سے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
ریاض(بولونیوز)چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M), HJ نے اپنی سرکاری دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں…
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، مزید شہادتیں
غزہ(بولونیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، صیہونی فوج کی تازہ کارروائی میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں صیہونی فوج کی بمباری سے تباہ خستہ خال عمارت گر گئی، جس میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔10ا کتوبر کی غزہ جنگ بندی…
اسرائیلی آرمی چیف نے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کی دھمکی دیدی
تل ابیب(بولونیوز)اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے دشمن پر حملہ کرنے کی دھمکی دیدی۔اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک مرتبہ پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت اپنے دشمنوں کے خلاف کارروائی کی صلاحیت رکھتی ہے اور ضرورت پڑنے پر حملے سے گریز نہیں کیا جائے…


