انٹرنیشنل نیوز
بس ٹرین کی زد میں آ گئی، 13 افراد جاں بحق، 7 زخمی
ڈھاکا(بولونیوز) بنگلا دیش کے ضلع کومیلا میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس ٹرین کی زد میں آ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ حادثہ چٹاگانگ سے ڈھاکا جانے والے…
چین کی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف
چین(بولونیوز)مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا حامی ہے۔ چین کے سفیر جیان زیڈانگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ثالثی کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے واضح کیا…
افغانستان میں ایک سال کے دوران 100 خواتین سمیت 1200 افراد کو شرعی سزائیں
افغانستان(بولونیوز)طالبان حکومت کے عبوری دور کے دوران گزشتہ ایک سال میں 100 خواتین سمیت مجموعی طور پر 1200 افراد کو مختلف نوعیت کی شرعی سزائیں دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران 1186 افراد کو کوڑے مارنے کی سزا دی گئی، جبکہ 6 افراد کو سرِ عام سزائے موت بھی دی گئی۔ یہ…
امریکی ریاست سیاٹل میں خالصتان ریفرنڈم، ہزاروں سکھ ووٹنگ کے لیے تیار
واشنگٹن(بولونیوز)سیاٹل میں آج خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں شرکت کے لیے ہزاروں سکھ ووٹرز تیار ہیں۔ ریفرنڈم کے باعث شہر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سکھ برادری میں خاصا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاؤن ٹاؤن سیاٹل میں خالصتانی جھنڈے لہرائے…
مسافرطیارہ لینڈنگ کےبعد ٹرک سےٹکرا گیا، دونوں پائلٹ ہلاک،100 سے زائد مسافر زخمی
کینیڈا(بولونیوز)ایئر کینیڈا کا مسافر طیارہ امریکا کے شہر نیویارک میں لاگارڈیا ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے فوراً بعد ایک ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 100 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حادثے کے باعث طیارے کے اگلے حصے…
امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں خطے میں بھاری جانی نقصان، عرب میڈیا
سعودی عرب(بولونیوز)امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باعث ایران میں اب تک 1500 افراد شہید جبکہ 18 ہزار 551 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جس سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔لبنان میں بھی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں 1001 افراد شہید اور 2 ہزار 583 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ…
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی امریکا سے براہِ راست مذاکرات پر آمادگی
اسرائیل(بولونیوز)مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کرنے اور کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی شرائط پر جنگ کے جلد خاتمے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ مذاکرات کا مقصد کشیدگی میں کمی اور باقاعدہ معاہدے تک رسائی بتایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی…
ایران کی تردید، اسرائیل کے دعوؤں پر عالمی سطح پر بحث، علاقائی بیانیوں میں شدت
تہران(بولونیوز)ایران نے اس دعوے کی تردید کی ہے کہ اس نے 4 ہزار کلومیٹر دور واقع ڈیگو گارشیا کو نشانہ بنایا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے یہ مؤقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ اگر ایران 4 ہزار کلومیٹر…
کولمبیا میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 66 افراد ہلاک
کولمبیا(بولونیوز)فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ ملک کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔ کولمبین وزیرِ دفاع کے مطابق فضائیہ کا C-130 طیارہ پورٹو لیگویزامو کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارے نے پیرو کی سرحد کے قریب واقع ایئر بیس سے اڑان بھری تھی۔…
مجتبیٰ خامنہ ای کے سخت بیانات، دشمن کو ہتھیار ڈالنے کا انتباہ
تہران(بولونیوز)ایران کے اعلیٰ قیادت سے وابستہ اہم شخصیت مجتبیٰ خامنہ ای نے جاری کشیدگی کے دوران سخت اور جارحانہ بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل کا ہر ایک انچ ہمارے نشانے پر ہے…


