پیٹرول کی قیمتیں حکومت کی نہیں بلکہ عالمی مارکیٹ کی وجہ سے بڑھیں،گورنرسندھ
کراچی(بولونیوز)گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ سندھ حکومت کی طرف سے نہیں کیا گیا، بلکہ یہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی کی ہے اور ملکی وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نہال ہاشمی نے کہا کہ ہماری قیادت خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اور وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امن کے لیے سرگرم عمل ہیں۔


