موسلا دھار بارش سے شہر ڈوب گیا، مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق

کراچی(بولونیوز)کراچی میں وقفے وقفے سے موسلا دھار اور تیز بارش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے ہیں۔ شدید بارش کے باعث شہر کی متعدد سڑکیں زیرِ آب آ گئیں جبکہ مختلف حادثات میں اب تک 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

بارش کے بعد شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ طوفانی بارش کے بعد شارعِ فیصل پر نرسری کا علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، جہاں پانی کھڑا ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حالات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ریسکیو ادارے اور بلدیاتی عملہ متاثرہ علاقوں میں نکاسیٔ آب اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *