مخدوش عمارتوں کے لیے الگ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ،256 عمارتیں مسمار کی جائیں گی

کراچی(بولونیوز) سندھ حکومت نے مخدوش عمارتوں کے انتظام اور ان کی ملکیت کے مسائل کے حل کے لیے الگ اتھارٹی قائم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کراچی کی مخدوش قرار دی گئی 256 عمارتوں کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذریعے مسمار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، ان 256 رہائشی و تجارتی عمارتوں کو پہلے ہی خالی کرایا جا چکا ہے تاکہ مسماری کے دوران کسی کو نقصان نہ پہنچے۔ مجوزہ اتھارٹی مسمار کرنے کے بعد ان عمارتوں کی ملکیت اور حق دعوی کا تعین کرے گی، جبکہ مسماری کے اخراجات ایس بی سی اے برداشت کرے گی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عمارتوں کی ڈیمالیشن کے لیے ٹینڈرنگ پراسس کے ذریعے کام کرے گی تاکہ عمل شفاف اور مؤثر ہو۔

دریں اثنا، ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیمالیشن کے حوالے سے قانون میں ترمیم کی جائے تاکہ مستقبل میں قانونی پیچیدگیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مخدوش عمارتوں کو گرایا جانا شہریوں کی حفاظت اور شہر کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *