پی سی بی کا اعلان: قومی کرکٹرز سوشل میڈیا پر بغیر اجازت پوسٹ نہیں کر سکیں گے

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کیے بغیر کسی بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے بورڈ کی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی اجازت حاصل کریں۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور ان کے منیجرز کو گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ سیاسی یا متنازعہ پوسٹس ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں کرکٹرز پر کم از کم ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یاد دلایا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے قواعد پر عمل کرنا لازمی ہے اور بورڈ اس پابندی کے نفاذ میں سختی برتے گا تاکہ کرکٹرز کی عوامی شبیہہ اور بورڈ کی پالیسیوں میں ہم آہنگی برقرار رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *