سندھ کےاسکولوں میں ہفتے میں دو دن تعطیل کا اعلان
کراچی(بولونیوز)سردار شاہ، وزیر تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولوں میں ہفتے اور اتوار کو دو دن کی تعطیل ہوگی۔
سردار شاہ کے مطابق یہ اقدام طلباء اور اساتذہ کے بہتر آرام اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اسکول ہفتے کے پانچ دن کھلے رہیں گے جبکہ ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم نے والدین اور طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق تیاری کریں اور اسکول کی سرگرمیوں میں شمولیت یقینی بنائیں۔


