نارتھ ناظم آباد اور نارتھ کراچی میں پانی کی فراہمی کے مسائل پر ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات

کراچی(بولونیوز)کراچی کے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن اور نارتھ کراچی ٹاؤن میں رہائشی علاقوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق عوامی شکایات کے پیش نظر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ممبر و بلدیاتی رکن آصف احمد بھائی کے ہمراہ کراچی واٹر بورڈ کے ایم ڈی احمد علی، چیف اپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان اور چیف انجینیئر شاہ رخ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ٹاؤنز کے واٹر اینڈ سیوریج کے SE، XCN اور WTM کے افسران بھی موجود تھے۔

جمال احمد بھائی نے نارتھ کراچی کے علاقوں 11c، 7D/1، 7D/2 اور سیکٹر 10 میں پانی کی فراہمی کے حالیہ نظام پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پانی ہر 18 دن میں دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے لو پریشر اور لائن مین کی غیر منصفانہ تقسیم عوام کے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پانی کی فراہمی کو 7 دن کے وقفے پر لایا جائے اور لائن مین کو سختی سے پابند کیا جائے کہ دوران سپلائی کسی قسم کی ناانصافی قبول نہیں ہوگی۔

مزید برآں، انہوں نے سخی حسن ہائیڈن میں پانی کے کم لیول، ڈسٹریبیوشن اور لو پریشر کی وجہ سے بفرزون، شادمان، بلاک ایل، ایم، این اور جے کے علاقوں کی مشکلات کا حوالہ دیا اور فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران سیوریج کے حوالے سے KBR کے مسائل بھی سامنے رکھے گئے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ احمد علی نے تمام مسائل پر فوری ایکشن لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کیں اور رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی کو یقین دلایا کہ شکایات جلد حل کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *