آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے فیول سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد(بولونیوز) آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عابد اللہ آفریدی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر فیول سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نے وائٹ پائپ لائن کا کوٹہ 45 فیصد جبکہ آئل ٹینکرز کا 55 فیصد مقرر کیا تھا، جو اوگرا اور وزارتِ پیٹرولیم کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے تحت تھا۔ تاہم وزارت نے وائٹ پائپ لائن کا کوٹہ بڑھا کر 70 فیصد کر دیا، جس پر اسٹیک ہولڈرز سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

عابد اللہ آفریدی نے مطالبہ کیا کہ وائٹ پائپ لائن کا کوٹہ فوری طور پر اصل حالت میں واپس لایا جائے، آئل ٹینکرز کا کوٹہ بحال کیا جائے اور آئل ٹینکرز کے کرایوں میں فوری اضافہ کیا جائے، بصورتِ دیگر ایسوسی ایشن فیول سپلائی بند کر دے گی۔

صدر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ فیصلے سے ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے اور یہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *