کورنگی مہران ٹاؤن میں کمپنی میں آتشزدگی، 6 افراد جھلس کر زخمی

کراچی(بولونیوز)کورنگی مہران ٹاؤن، چھپڑا ہوٹل کے قریب واقع کمپنی میں کام کے دوران اچانک آتشزدگی کے واقعے کے نتیجے میں چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے افراد کی تفصیل درج ذیل ہے:

ذیشان ولد شمشاد احمد، عمر 40 سال
نورو گل ولد عبداللہ جان، عمر 65 سال
روبن ولد جانسن، عمر 25 سال
احمد یار ولد محمد بخش، عمر 45 سال
وسیع ولد احمد یار، عمر 20 سال
یاسر ولد شمشاد احمد، عمر 35 سال

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ حکام نے آگ پر قابو پانے کے لیے فوری کارروائی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *