گلشن حدید میں پانی لائن میں ڈوبنے والی 14 سالہ لڑکی لاپتہ، تلاش جاری
کراچی(بولونیوز)گلشن حدید میں 14 سالہ ثناء دختر نظیر پاؤں پھسلنے کے بعد پانی لائن میں گر گئی اور تاحال لاپتہ ہے۔ریسکیو حکام نے لڑکی کی تلاش کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کر دیا ہے، تاہم پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے سرچ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق لاپتہ لڑکی قریب واقع ایک گوٹھ کی رہائشی ہے، اور پانی کی لائن کا کچھ حصہ کھلا ہے جس سے مقامی افراد پانی بھرنے آتے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور حکام تلاش میں مسلسل مصروف ہیں تاکہ بچی کو محفوظ نکالا جا سکے۔


