گیس ویلڈنگ سلنڈرپھٹنےسےمزدورزخمی، ریسکیونےفوری طورپرہسپتال منتقل کردیا
پاکپتن/عارفوالہ(ایچ آراین ڈبلیو)عارفوالہ کے عارفوالہ روڈ 21/ای بی پر کام کے دوران گیس ویلڈنگ سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ایک مزدور شدید زخمی ہوگیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور معمول کے مطابق ویلڈنگ کا کام کر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال عارفوالہ منتقل کر دیا۔
زخمی کی شناخت 40 سالہ نور عباس ولد کرم بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو 21/ای بی عارفوالہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور ہسپتال میں علاج جاری ہے۔


