ملک میں جاگیردارانہ جمہوریت کے بجائے شراکتی شمولیتی جمہوریت نافذ کی جائے
کراچی(بولونیوز)ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں جاگیردارانہ جمہوریت کو شراکتی اور شمولیتی جمہوریت میں تبدیل کیا جائے تاکہ عوام کو اپنی تقدیر بدلنے کا حق حاصل ہو۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ موثر اور بااختیار بلدیاتی نظام ملک کی بقا کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے اور ایم کیو ایم نے پہلے ہی پاکستان کے 144 اضلاع اور شہروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا فارمولا پیش کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم نے کراچی کی ترقی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اسٹریٹیجک ڈیولپمنٹ پلان پر مکمل عملدرآمد ہونا چاہیے، اور اس حوالے سے کل سندھ ہائی کورٹ میں فائنل ہیرنگ ہوگی۔
پارٹی نے کہا کہ عوام کی تقدیر کا فیصلہ 1200 قومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندے نہیں کر سکتے، اور حقیقی تبدیلی اسی صورت ممکن ہے جب اختیار دے کر کسی میئر یا ٹاؤن ناظم کو بااختیار بنایا جائے۔


