ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا 28 ویں ترمیم کے فوری نفاذ اور قومی یکجہتی پر زور

کراچی(بولونیوز)ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا کہ 28 ویں ترمیم اسمبلی میں فوری لائی جائے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم جمہوریت اور حکومت کو بچانے کے لیے اس کے ساتھ کھڑی ہے اور اس وقت سب سے اہم بات متحد رہنا ہے۔

انہوں نے پاکستان کی تمام قومیتوں اور زبانیں بولنے والوں سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور تمام مسالک کے علماء فرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم رکھیں، کیونکہ دشمن آپ کو مسلکی بنیادوں پر لڑوانے کی سازش کر رہا ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہر کراچی کے اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کا آسان ہدف یہی شہر ہے اور اس کا پرامن ہونا ملک کی بقا کا ضامن ہے۔ کراچی پاکستان کے معاشی اور اسٹریٹجک مضبوطی کا مرکز ہے اور اس شہر میں پورے ملک کے ہر کونے کی قوم کی نمائندگی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نے تمام پاکستانیوں کو اپنے اندر سمایا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *