تیزگام ٹرین حادثے کے 11 گھنٹے بعد بھی ٹریک بحال نہ ہو سکا

لودھراں(بولونیوز) لودھراں میں تیزگام ٹرین کے حادثے کے 11 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال نہیں کیے جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب آدم واہن کے قریب تیزگام کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم مکمل بحالی میں مزید تقریباً 4 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اس دوران کراچی ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس لودھراں اسٹیشن پر رکھی گئی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ متاثرہ مسافروں کو عارضی طور پر سرکٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا، جبکہ متاثرہ ٹرین کو دوبارہ کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور حادثے کے بعد فوری امدادی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں تاکہ ٹریک جلد از جلد مکمل طور پر بحال ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *