پاکستان کی سفارتی کامیابی نے بھارت کو تنہا کر دیا، مودی کی پالیسی ناکام

اسلام آباد/نیوی دہلی(بولونیوز)عالمی سفارت کاری میں پاکستان کی حالیہ کامیابی نے بھارت کو تنہا کر دیا اور نریندر مودی کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی پالیسی ناکام ثابت ہوئی۔مودی سرکار کو آئینہ دکھایا گیا اور کہا گیا کہ بھارتی ساکھ اور خطے میں بھارتی اجارہ داری کا بیانیہ ختم ہو چکا ہے۔

اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے بھارتی خارجہ پالیسی کا مذاق بنا دیا ہے اور وہ صرف امریکہ اور اسرائیل کے کہنے پر چلیں گے۔

کانگریس کے رہنما پون کھیڑا نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایک فرضی دھورندر پر بغلیں بجارہی ہے، جبکہ پاکستان ایک اہم عالمی موڑ پر سفارتی میز پر اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی یہ کامیابی عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو مستحکم کرتی ہے اور خطے میں بھارت کی اجارہ داری کے دعوے کو کمزور کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *