جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ویڈیو لنک فعال نہ ہونے پر ملتوی

راولپنڈی(بولونیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ویڈیو لنک سسٹم فعال نہ ہونے کے باعث 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ سماعت کے دوران اڈیالہ جیل اور عدالت کے درمیان ویڈیو لنک سسٹم تکنیکی وجوہات کی بنا پر فعال نہیں ہو سکا، جس کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک سسٹم کو فعال بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *