سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانےپرغورکررہی ہے،سید ناصرحسین شاہ

سکھر(بولونیوز)سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور کر رہی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے بتایا کہ سکھر میں بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ حالات کا مسلسل جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری گاڑیوں کے پٹرول کوٹے میں پہلے ہی 60 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات معمول کے نہیں ہیں اور اگر جنگ کی صورتحال طویل ہو گئی تو مشکلات سب کو درپیش ہوں گی۔ ایسے میں ایندھن کی بچت کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایندھن کے استعمال میں کمی اور وسائل کے دانشمندانہ استعمال کے لیے ضروری فیصلے کیے جا رہے ہیں اور عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *