ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی امریکا سے براہِ راست مذاکرات پر آمادگی

اسرائیل(بولونیوز)مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کرنے اور کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی شرائط پر جنگ کے جلد خاتمے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ مذاکرات کا مقصد کشیدگی میں کمی اور باقاعدہ معاہدے تک رسائی بتایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ مجوزہ مذاکرات میں امریکہ کے ساتھ براہِ راست بات چیت شامل ہوگی، تاہم ایرانی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق اس پیش رفت پر اسرائیل میں بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ علاقائی اور عالمی سطح پر ممکنہ اثرات پر تبادلۂ خیال جاری ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *