ایران، اسرائیل،امریکا جنگ کےاثرات، پاکستان میں تیل بحران شدت اختیارکرگیا،منی لاک ڈاؤن پرغور

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان میں ایندھن کی شدید قلت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔

تیل کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیشِ نظر حکومت نے مبینہ طور پر ’منی لاک ڈاؤن‘ کے نفاذ پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بچت کے لیے سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کی مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔

حکومتی حلقوں کے مطابق دفاتر اور تعلیمی اداروں کو دوبارہ آن لائن کرنے پر بھی مشاورت کی جا رہی ہے، تاکہ ایندھن کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی صورتحال جلد بہتر نہ ہوئی تو پاکستان میں تیل بحران مزید سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے، جس کے نتیجے میں حکومت کو سخت فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں اس حوالے سے اہم پالیسی فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *