مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات: عالمی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

کراچی(بولونیوز)مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر واضح طور پر سامنے آنے لگے ہیں۔ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی گئی، جس میں سب سے بڑا دھچکا بھارتی مارکیٹ کو لگا۔

بھارت میں BSE Sensex اور Nifty 50 میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں صرف ایک گھنٹے کے دوران سرمایہ کاروں کے تقریباً 12 لاکھ کروڑ بھارتی روپے ڈوب گئے۔ مارکیٹ میں شدید فروخت کے رجحان نے سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھا دی ہے۔

دوسری جانب جاپان کی اسٹاک مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار رہی۔ Nikkei 225 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی 3 فیصد سے زائد گر گیا، جس کے باعث جاپانی سرمایہ کاروں میں بھی بے چینی پھیل گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اگر حالات میں بہتری نہ آئی تو آنے والے دنوں میں عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مزید مندی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *