یومِ پاکستان پر عسکری قیادت کی جانب سے قوم کو مبارکباد

راولپنڈی(بولونیوز)23 مارچ یومِ پاکستان کے تاریخی موقع پر فیلڈ مارشل اور مسلح افواج کی تمام عسکری قیادت کی جانب سے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

اپنے پیغام میں عسکری قیادت نے کہا کہ آج کا دن ہماری عظیم الشان تاریخ، لازوال قربانیوں اور اس عہد کی یاد دلاتا ہے جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد اور خودمختار وطن کی منزل دکھائی۔ یہ دن اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اُن اصولوں کی تجدید کا موقع ہے جن کی بنیاد پر پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔

پیغام میں کہا گیا کہ پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور خوشحالی کے لیے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گی۔

عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اور افواجِ پاکستان باہمی اتحاد و یگانگت کے ساتھ درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرتی رہیں گی اور پاکستان کو ایک مضبوط، محفوظ اور مستحکم ریاست بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *