یومِ پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کا پیغام

کراچی(بولونیوز)یومِ پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی ڈاکٹر مسعود بھٹو نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں 86 سال پہلے کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیریں توڑنے اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا۔ 23 مارچ 1940 کی قرارداد نے پاکستان کے قیام کی بنیاد رکھی، جسے آج ہم یومِ پاکستان کے طور پر مناتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج اس امر کی اشد ضرورت ہے کہ ہم رنگ و نسل کے تمام اختلافات سے بالاتر ہو کر اس عظیم ملک کے بارے میں سوچیں، جو اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی اتحاد، باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ مقصد ہی پاکستان کی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔

پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ وطنِ عزیز کی مضبوطی اور سربلندی کے لیے ایک زندہ اور پُرعزم قوم بن کر اقبال اور قائد کے افکار کو مشعلِ راہ بنائیں گے، اور پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *