کراچی پولیس میں تقرریاں و تبادلے، مختلف تھانوں اور ڈویژنز میں نئے افسران تعینات

کراچی(بولونیوز)پولیس میں انتظامی امورکوبہتربنانےکےلیے اہم تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔جاری احکامات کے مطابق علی حسن شیخ کو ایس پی ملیر ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ اسلم راجپوت کو ایس پی سائٹ ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

اسی طرح سید راشد علی کو انسپکٹر کے عہدے پر ایس ایچ او درخشاں تعینات کیا گیا ہے۔
فراست شاہ کو انسپکٹر کے عہدے پر ایس ایچ او بلدیہ ٹاؤن مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ اویس خان وارثی کو انسپکٹر کے عہدے پر ایس ایچ او شیر شاہ تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او بلدیہ اور ایس ایچ او شیر شاہ کو ریزرو بھی کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان تقرریوں کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اور پولیسنگ کے نظام کو مؤثر بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *