آپریشن غضب للحق: افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری، 684 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا ہے کہ غضب للحق کامیابی سے جاری ہے اور اب تک افغان طالبان کے 684 کارندے ہلاک ہو چکے ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق آپریشن کے دوران افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے 70 ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیے گئے۔ آپریشن غضب للحق کے یہ تازہ اعداد و شمار دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے اور سرحد پار دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے کی حکومتی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *