کراچی میں دو مختلف ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
کراچی(بولونیوز) شہرِ قائد میں چند منٹوں کے وقفے سے پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، لانڈھی کے رہائشی 6 دوست دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے فیضانِ مدینہ جا رہے تھے۔ ہر موٹر سائیکل پر 3، 3 دوست سوار تھے کہ اسٹیڈیم پل پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔
دوسرے حادثے کی تفصیلات کے مطابق مزید ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے ہائی اسپیڈ ڈرائیونگ کے خلاف اقدامات اور حادثات کے مرتکب ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


